ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: حجاب پر کالج میں دوگروپ میں متصادم، 3 ایف آئی آردرج

منگلورو: حجاب پر کالج میں دوگروپ میں متصادم، 3 ایف آئی آردرج

Thu, 10 Mar 2022 20:35:08    S.O. News Service

منگلورو10؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) منگلورو میں حجاب پہننے پر طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد 3 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ منگلوروکے پولس کمشنر این ششی کمار نے کہاہے کہ کچھ لڑکیوں کو حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر4 مارچ کو دو گروپوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔

پولیس کمشنر نے کہاہے کہ ایک طالبہ کی شکایت پر کچھ طالبات اور اے بی وی پی کے 15 ارکان کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کیاگیاہے۔ دوسرا مقدمہ ایک طالبہ کی شکایت پر پہلے کیس کے شکایت کنندہ اور چھ دیگر کے خلاف درج کیاگیاہے۔ تیسرا مقدمہ ایک اور طالب علم کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

حال ہی میں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کو لے کر تنازع اس وقت کھل کر سامنے آیا جب اْڈپی ضلع کے گورنمنٹ گرلز پی یو کالج کی کچھ طالبات نے جنوری میں اسکول انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر کلاسوں میں جانے سے روکنے پر احتجاج شروع کیا۔


Share: